پیانگ یانگ : شمالی کوریا کےحکام کاکہناہےکہ کم جونگ کی نگرانی میں اتوارکو بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوزایجنسی کے اسی این اے کےمطابق بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پردرمیانے اور طویل دوری پرمارکرنےکی صلاحیت رکھتاہے۔
کےسی این اے کا کہناہےکہ پکگکسونگ 2 نامی میزائل میں جوہری اسلحہ لے جانے کی بھی صلاحیت ہےاور اس کی نگرانی خود کم جونگ ان نے کی ہے۔
مزید پڑھیں:شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ
سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ پڑوسی ممالک کے پیش نظر میزائل کو اونچےزاویے پرلانچ کیاگیا۔بیلسٹک میزائل میں ٹھوس ایندھن والے انجن کا استعمال ہوا ہے۔
کم جونگ نے میزائل کے کامیاب تجربے پر خوشی کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ اس سے ملک کی طاقت میں مزید اضافہ ہواہے۔
امریکہ،جاپان اورجنوبی کوریا نےشمالی کوریاکی جانب سے میزائل تجربے پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے فوری اجلاس کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےشمالی کوریا کےمیزائل تجربے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ امریکہ جاپان کےساتھ کھڑا ہے۔