میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے ممبران اور منتخب باڈی کو بڑا ریلیف دے دیا۔
کے ایم سی نے نارتھ ناظم جمخانہ ٹرسٹ نامی غیرمستند ادارے کو ماننے سے انکار کردیا اور اس فیصلے کے تناظر میں نارتھ ناظم جمخانہ کے انتظامی امور میں نارتھ ناظم جمخانہ ٹرسٹ کا کوئی کردار نہیں رہا ہے۔
نارتھ ناظم آباد جمخانہ ممبران کی منتخب باڈی ہی اس کے انتظام کو چلانے کا قانونی حق رکھتی ہے۔