بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان دتہ خیل میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر معمور پولیس پارٹی پر حملہ بھی کیا تھا، جس میں ایک دہشت گردہلاک اور ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا تھا۔

سینٹرل پولیس آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس اسٹیشن اعظم ورسک کے علاقے کلوشہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر بھاری ہتھیاروں سے اس وقت حملہ کیا جب پولیس ٹیمیں علاقے میں انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر تعینات تھی۔

پولیس اور دہشت گردوں کے مابین 30 منٹ تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکل برامد ہوئی جبکہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی، جس سے دو شناختی کارڈز تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بر آمد ہونے والے کارڈز شپید کانسٹیبل عمران کے تھے، جو عید سے قبل شہید ہوئے تھے، شہید عمران کانسٹیبل کا مقدمہ جنوبی وزیرستان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی راہ گیر دم توڑ گیا

وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں انسدادپولیو مہم پولیس سیکیورٹی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں