شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں معمولی تکرار پر فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں ایک فریق کے 3 افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک فرد شامل ہے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے قتل کیے گئے 5 افراد کی لاشیں کھیت سے برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قتل کی تفتیش شروع کردی تھی۔