منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان : گھرکے باہر بارودی مواد کا دھماکا، 5 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

میران شاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گاؤں تپی میں گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد میں اسپتال ایم ایس ڈاکٹر حمید اللہ نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو بنوں کی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی وجہ سے قریبی کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دھماکے کی اصل وجوہات کیا ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اب بھی کئی افراد مکانات منہدم ہونے سے ملبے کے تلے دبے ہوئے ہیں جوکہ مقامی افراد اپنے مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں