The news is by your side.

Advertisement

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد

شمالی وزیرستان میں فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقےغلام خان خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور بڑی تعدادمیں ہتھیار،گولیاں اورآئی ای ڈیزتحویل میں لےلی گئیں۔

ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،ہینڈگرینیڈ،آرپی جی سیون راکٹ شامل ہیں جب کہ آلات مواصلات اورمختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمدکی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقےمیں دہشت گردوں کےٹھکانوں کی اطلاعات ملی تھیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ نوشکی اورپنجگور میں ہوئے حملوں میں 13دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقوں میں کلیئرنس اورسرچ آپریشنز بھی کیے، نوشکی میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بناتےہوئے9 دہشت گردمارے گئے جبکہ حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسزکا فرار دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ، پنجگور میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرلیا ہے ، حملوں کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں