تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شمالی وزیرستان: حساس ادارے، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 زیر حراست ملزمان اور ایک حملہ آور ہلاک

شمالی وزیرستان میں عیدک پُل کے قریب حساس ادارے، سی ٹی ڈی پردہشتگردوں کی فائرنگ ہوئی جس میں زیر حراست تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں عیدک پُل کے قریب حساس ادارے، سی ٹی ڈی پردہشتگردوں کی فائرنگ ہوئی جس میں زیر حراست تین ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ آپریشن کے دوران حساس ادارے کا نوجوان بھی زخمی ہوا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہم ملزمان کو میرانشاہ سے بنوں منتقل کیا جا رہا تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تین ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ دوران آپریشن حساس ادارے کا ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور کی لاش ملی جس سے کلاشنکوف، تین میگزین اور 60 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ دیگر حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -