شمالی وزیرستان: رزمک بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے بازارمیں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔
۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہدکے مطابق بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔
وزیراعلیٰ کےپی نے رزمک بازارمیں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کازخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ،قابل مذمت اقدام ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع قلات، موسیٰ خیل اور بولان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 38 افراد شہید ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات ضلع قلات میں مختلف واقعات میں بلوچستان لیویز کے 8 اہلکار شہید ہوئے تھے۔