شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
- Advertisement -
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔
مقتولین میں محمد ساجد، کاشف، محمد طارق، عرفان، شاہد، راہب شامل ہیں۔