ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب لوٹ مار کرنیوالا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں قائم سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا، پرانے مقام سے 16 کلو میٹر دور ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی منڈی کے قریب لوٹ مار کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عیدالاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈی کے قریب وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ناردرن بائی پاس منڈی جانے والے شہریوں سے ڈاکو لوٹ مار کر رہے ہیں۔

تاہم پولیس نے بتایا ہے کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب لوٹ مارکرنیوالے  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم امیراللہ ولد شاہ محمد کچی آبادی سے نادرن بائی پاس پر آکر وار داتیں کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار ولی شیخ بھی ناردن بائی پاس پر لٹ چکے ہیں، جنہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں پولیس افسران کی جانب سے وارداتیں نہ ہونے کے بیان پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل بھی کئی افراد کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں شہری ڈکیتی کی وارداتوں اور ڈاکوؤں کی جانب سے تشدد اور فائرنگ کی شکایات کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں