اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثےمیں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے, زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب  حب سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر الٹ گئی، حادثے کے بعد بس الٹ کر جھاڑیوں میں جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی اور تین مرد شامل ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بس الٹنے کے ساتھ ہی مسافروں کی چیخ و پکار سن کر جائے وقوعہ پر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور امدادی ٹیموں کے آنے تک اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو بس سے نکالنے کا کام شروع کردیا۔

مسافروں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں