جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، میزبان ٹیم کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ناروے فٹبال کپ میں پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا ہے، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دیدی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کیا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور فٹبال کلب کو 6-1 سے شکست دیدی۔

استور فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے استور فٹبال کلب کے خلاف گول کرکے میچ کر برابر کردیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 5 گول اسکول کیے، قومی ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ تمام میچز جیتیں گے، کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل 29 جولائی کو اپنا دوسرا گروپ میچ ناروے کے وارڈینسیٹ فٹبال کلب خلاف کھیلے گی، یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی ہے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں