تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال، 15 سو کے بجائے 15 ہزار انڈے خریدنے پڑگئے

سیئول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں جاری اولمپک گیمز میں ناروے ٹیم کو مترجم کی عدم دستیابی کے باعث 15 سو کے بجائے 15 ہزار انڈے خریدنے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں موجود اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے ناروے اسکواڈٖ کو اُس وقت دلچسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب انڈوں کا آرڈر دینے کے لیے ٹیم کے شیف نے گوگل ٹرانسلیٹر کا سہارا لیا.

گوگل ٹرانسلیٹر کی جانب سے فراہم کردہ ترجمے کے تحت ناروے کے چیف شیف نے 15 سو انڈوں کا تحریری آرڈر ایک کورین کمپنی کو دے دیا تاہم وہ دیکھ کر پریشان ہو گئے کہ ٹیم کو 15 ہزار موصول ہوئے.

چیف شیف نے کورین کمپنی کے نمائندے کو اپنی بات سمجھانے سے قاصر رہے اور یوں انہیں 15 سو کے بجائے 15 ہزار انڈے لینے پڑے جس کی بنیادی وجہ ان کے مطابق ٹیم کے ہمراہ کسی مترجم کا نہ ہونا تھا.

چیف شیف کا کہنا تھا کہ ہمیں کورین نہیں آتی اور کورین کو انگریزی نہیں آتی اور منتظمین کی جانب سے مترجم کی سہولت بھی میسر نہیں جس پر گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے آرڈر دینے کی کوشش کی تاہم شاید ہر بار گوگک ٹرانسلیٹر کا استعمال درست نہیں ہوتا.

چیف شیف کا مزید کہنا تھا کہ انڈوں کا آرڈر کھلاڑیوں کو اضافی پروٹین فراہم کرنے کے فیصلے کے تحت کیا تھا تاکہ انہیں ناشتے میں زیادہ انڈے دیئے جائیں تاہم ان کی تعداد 15 ہزار ہو جائے گی اس کا بالکل اندازہ نہیں تھا.

خیال رہے کہ ناروے کے دستے میں مجموعی طور پر 121 ایتھلیٹس اور آفیشیلز شامل ہیں جب کہ موسم سرما کے اولمپک گیمز میں حصہ لینے کے لیے جنوبی کوریا میں موجود دستے کو 17 روز تک قیام کرنا ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -