اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ناروے کی شہریت حاصل کرنا اب نہایت آسان

اشتہار

حیرت انگیز

ناروے نے اپنی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑا اعلان کردیا، لوگ آسانی کے ساتھ اب رہائش اختیار کرسکیں گے۔

حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایسے اشخاص جو ناروے میں مستقل رہائشی اجازت نامہ چاہتے ہیں ان کیلیے مالی امداد کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس کے بعد دوسروں ملکوں سے آنے والے افراد ناروے میں آسانی کیساتھ رہنے اور آباد ہونے کی اجازت حاصل کرسکیں گے۔

گزشتہ 12 مہینوں کے دوران ناروے کی حکومت نے رہائش کے خواہشمند درخواست دہندگان کیلیے مالی آزادی کی پہلے سے لازمی شرائط کو ختم کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے پہلے موجود قوائد کے تحت 18 سے 67 سال کی عمر کے افراد کو مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے مستحکم آمدنی دکھانا پڑتی تھی جبکہ حکومتی مالی امداد حاصل کرنا ممنوع تھا۔

حالیہ ترمیم کے تحت مستحکم آمدنی کی شرط تو برقرار رکھی گئی ہے تاہم سماجی خدمات ایکٹ کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پر سے پابندی ہٹادی گئی ہے۔

مستقل رہائشی اجازت نامہ غیرممالک سے آنے والے لوگوں کو ناروے میں غیر معینہ مدت تک رہنے اور یہاں کام کرنیکا حق دیتا ہے۔

ناروے میں درخواست دہندگان کے پاس کم از کم تین سال کیلیے ایک درست رہائشی اجازت نامہ ہونا چاہیے جبکہ اہلیت کے اضافی معیار پر بھی انھیں پورا اترنا ہوگا۔

حکومت کی جانب سے درخواست منظور ہونے کے بعد درخواست گزار شخص کو ایک رہائشی کارڈ ملے گا جو ان کی مستقل رہائشی حیثیت کے ثبوت کےطور پر کام کرے گا

یہ کارڈ دو سال تک کارآمد ہوگا، اس سے قبل مستقل رہائشی اجازت ناموں کی تصدیق پاسپورٹ پر چسپاں اسٹیکرز کے ذریعے کی جاتی تھی۔

نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن (UDI) فی الحال 1 جنوری 2021ء کے بعد رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد کیلیے زبان کی تربیت کے تقاضوں سے متعلق رہنما اصولوں پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

قیام کے دوران ناروے میں اگر کسی شخص کو مالی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کے لیے مہنگے اخراجات یا طبی، تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات کیلیے فنڈز کی صورت میں مالی امداد دستیاب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں