سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر نے دیکھنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ تصویر میں خاتون کے بازو پر ناک لگا ہوا ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے بازو پر ناک کی افزائش کروائی اور پھر اسے سرجری کے ذریعے چہرے پر لگوا لیا۔
خاتون کا 2013 میں ریڈیو تھراپی اور کیموتھراپی سے ناک کے کینسر کا علاج کیا گیا تھا۔ دورانِ علاج ان کی اصل ناک کو متعدد بار بچانے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔
اب ٹیکنالوجی کی وجہ سے خاتون نے نئی ناک حاصل کرلی ہے۔ طبی ماہرین نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے خاتون کی ناک بنائی اور اسے افزائش کے لیے ان کے بازو پر لگا دیا۔
ڈاکٹروں نے دو ماہ کی افزائش کے بعد ایک سرجری کے ذریعے بازو سے ناک نکال کر چہرے لگا دیا۔