ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

خون سفید ہوگیا، زمین نام نہ کرنے پر بیٹے کے ہاتھوں "ماں باپ "کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرو فیروز: زمین کے چند ٹکڑوں کی خاطر نافرمان بیٹے نے اپنی دنیا تباہ کرڈالی، ماں باپ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صوبہ سندھ میں کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے کوٹری کبیر میں پیش آیا، جہاں دو ایکڑ زمین نام نہ کرنے کی پاداش میں بیٹے نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے ماں باپ سمیت بہن کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ کوٹری کبیر کے قریب گاؤں محمد عالم گوندل میں پیش آیا، واقعے کے بعد قاتل موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ سال ستمبر میں لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں جائیداد کے تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ اندھا دھند فائرنگ سے سابق پولیس اہلکاراعجاز قتل اور اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا، اعجاز پراس کے بھائی نے بھتہ مافیا کے ساتھ مل کر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں