ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پانی کی بوتل نہ خریدنا جرم بن گیا، دکاندار کا خاتون پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر میں پانی کی مہنگی بوتل نہ خریدنے پر پتھارے دار نے خاتون کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، کہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو کہیں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، حالیہ واقعے میں ایک پانی فروش نے خاتون کو پانی کی بوتل نہ خریدنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں، گوپال پورم پولیس اسٹیشن کی حدود میں گھریلو ملازمت کرنے والی لکشمی نامی خاتون نے فٹ پاتھ پر بوتل فروش سے پانی کی بوتل لی اور اس کی قیمت دریافت کی۔

خاتون نے قیمت کم کرنے پر بحث کی اور بدتمیزی کا الزام لگاتے ہوئے بوتل فروش پر تھپڑ رسید کردیا۔

- Advertisement -

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طماچہ لگنے پر خواجہ نامی بوتل فروش مشتعل ہوگیا اور خاتون پر حملہ کردیا۔

خاتون نے واقعے کے بعد قریبی پولیس اسٹیشن میں بدسلوکی کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس اہلکاروں نے خواجہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے میڈیا اداروں کو بتایا کہ خواجہ کو تھانے منتقل کیا تو خاتون کے ایک رشتہ دار نے تھانے کے اندر ہی خواجہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں