وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈےدینے سے متعلق وزیراعظم اور وزیرخارجہ واضح بتا چکے ہیں امریکا کو پاکستان میں کسی قسم کے اڈے نہیں دیئے جا رہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عالمی سطح پر آئسولیشن میں نہیں جا رہے ہمارا کردار بڑھ رہاہے افغانستان کی صورتحال دیکھ لیں پاکستان نے کیسا کردار ادا کیا ہے جب کہ بھارت سےبات چیت بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرہیں بھارت اپنے غیرقانونی اقدامات واپس لے پھر بات چیت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کےنعرےلگائےگئےلیکن حقیقت میں کچھ نہیں کیاگیا پہلی مرتبہ عوام کوریلیف دینے کیلئےاقدامات اٹھائےجارہےہیں عوام کوریلیف دینےکیلئےمختلف منصوبےشروع کیےگئےہی ہم نےجونعرہ لگایا اس پرعمل بھی کیاہےاورمزیدکررہےہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کاکام ہوتاہےایساماحول بنائےجس میں سرمایہ کاری ہو، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئےپلیٹ فارم بنایا ہماری حکومت نےکوروناجیسی وباکامقابلہ کیا، حکومتی اقدامات کےثمرات عوام کوملناشروع ہوگئےہیں، معیشت کی بہتری حکومت اقدامات کی واضح مثال ہے معیشت ترقی کررہی ہے،مسائل کے حل کی طرف جارہےہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کپتان کی ہرایک کھلاڑی سےمتعلق اپنی اسٹریٹیجی ہوتی ہے رن ریٹ بڑھانے کیلئے نئے پلیئر کو میدان میں اتارنا ہوتا ہے وزارت اطلاعات ہی دیکھ لیں میرے بعد نئے پلیئر فواد آئے عوام کوریلیف کیسےدیاجائےوزیراعظم اہم فیصلےکررہےہیں۔