بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائے گی تاہم اس دورے کے لیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تنقید اور شدید دباؤ میں ہے۔ قومی ٹیم نے آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے کینگروز کے دیس جانا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم سیریز کے لیے دو دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں 14 دسمبر سے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز شروع ہوگی جب کہ اس سے قبل 6 دسمبر کو قومی ٹیم وہاں ٹور میچ کھیلے گی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا جب کہ سیریز کی تیاریوں کے لیے رواں ہفتے ہی پنڈی میں کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز بھی پُرجوش ہیں اور وہ 6 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹور میچ کے پہلے روز اسٹیڈیم بھی آئیں گے۔

آسٹریلوی وزیر اعطم کا کہنا ہے کہ وہ سابق قومی پیسرز وسیم اکرم اور وقار یونس کی بولنگ کے بڑے مداح رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ کچھ منفرد ہوگا!

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جس کو کرکٹ آسٹریلیا نے ’’دی ویسٹ ٹیسٹ‘‘ کا نام دیا ہے اور اس میچ کے شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں خصوصی پہاڑی ’’دی ویسٹ ہل‘‘ بھی بنائی جا رہی ہے جو تاریخی واکا اسٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ پیش کرے گی۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں