جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’اللہ گواہ ہے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو آفر نہیں کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ کو گواہ بنا کے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کےکسی ایم پی اےکو کوئی آفر نہیں کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ فوادچوہدری کےجھوٹےالزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں بےبنیاد الزام تراشی عمران خان اور حواریوں کا وطیرہ ہے عمران خان جسےسب سے بڑا ڈاکو کہتےتھے اسے ہی وزیراعلیٰ نامزد کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر رونا دھونا شروع کردیا ہے فوادچوہدری نےاپنےسیاسی کیریئرمیں کئی پارٹیاں تبدیل کیں یہ اگلا انتخاب کس پارٹی سے لڑیں گےکوئی پتہ نہیں فوادچوہدری وہ شخص ہےجو اپنے چچا کے نام پر رشوت لیتارہا۔

- Advertisement -

https://urdu.arynews.tv/pti-mpa-umar-farooq-tweet/

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شاہ محمود بھی تھے کیا وجہ ہے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے188میں سے100ارکان نےشرکت کی الیکشن سےپہلےیہ حالات ہیں تو الیکشن کےدن کیاکریں گے۔

عطارتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےلیاقت پور کے ایم پی اے چوہدری مسعود اپریل میں مستعفی ہو چکے ہیں ہمارے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ کی آفرکی گئی ہماری فیصل آباد سے خاتون ایم پی اے سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اللہ کو گواہ بنا کے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کےکسی ایم پی اےکو کوئی آفر نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں