تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

شبھمن گل نے سارہ کو چھوڑ کر کس اداکارہ کو اپنا ’کرش‘ قرار دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شبھمن گل نے سارہ علی خان کو چھوڑ کر ایک اداکارہ کا اپنا کرش قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر شبھمن گل اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ڈیٹنگ کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ شبھمن گل اور سارہ علی خان ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

یہی نہیں جنوری میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کرکٹر شبھمن گل کے لیے اسٹیڈیم میں ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ کے نعرے لگ گئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vinay Kumar Gupta (@sma_rt_vinay5687)

شبھمن گل نے کیویز کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی تاہم جب وہ فیلڈنگ کررہے تھے تو انہیں دیکھ کر اسٹینڈ میں موجود مداحوں کی جانب سے سارہ بھابھی کیسی ہو کے نعرے لگے تھے۔

تاہم بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان کو چھوڑ کر رشمیکا مندانہ کو اپنا کرش قرار دیا ہے۔

جب کرکٹر سے ان کے کرش کے بارے میں پوچھا گیا تو پہلے تو وہ ہنس پڑے اور سوال کا جواب گول مول کرنے کی کوشش کی، تاہم جب دوبارہ ان سے یہی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں اداکارہ رشمیکا مندانہ کا نام لیا۔

بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کونسی ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں سارہ علی خان کا نام لیا۔

Comments