اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

’الیکشن کمیشن کے اقدامات سے مطمئن نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات سے مطمئن نہیں اور پولنگ کے دوران غیریقینی صورتحال رہی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہے پی ٹی آئی کے غنڈو نے گاڑی پر حملہ کیا، کسی وزیر نے کوئی بداخلاقی کی کوشش کی؟ فردوس شمیم نقوی نے آج جو کیا وہ سب نے دیکھا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دستیاب وسائل میں سندھ پولیس نے بہت اچھا کام کیا اللہ کا شکر ہے سندھ بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ مقامات پر تاخیر اور بدانتظامی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآبادمیں میرےحلقےکےایک پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ پیپر ہی نہیں بھیجےگئے الیکشن کمیشن کے اقدامات سے مطمئن نہیں اور پولنگ کے دوران غیریقینی صورتحال رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں