تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

طیارے میں ماسک نہ پہننا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

امریکا میں ماسک نہ پہننے پر بحث و تکرار کرنے والی خاتون کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

امریکن ایئرلائن کی پرواز سے نارتھ کیرولینا جانے والی معمر خاتون کو اس وقت ضد کرنا مہنگا پڑگیا جب کئی بار تلقین کے باوجود انہوں نے ماسک لگانے سے منع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضائی عملے کی بارہا درخواست کے باوجود خاتون مسافر غصے میں آگئی اور اپنا تمام دستی سامان اٹھا کر طیارہ سے باہر چلی گئی۔

طیارے میں موجود جورڈن نامی شخص نے واقعے کی ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

https://www.instagram.com/p/CC_cnnalI-f/?utm_source=ig_web_copy_link

جورڈن نے لکھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون نے ایک ماسک تک نہیں لگایا، ماسک تو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کم ترین حفاظتی تدبیر ہے۔

ان کے مطابق خاتون کے آف لوڈ ہونے پر طیارے میں موجود دیگر مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔

مسافروں نے کہا کہ اتنا سامان ہاتھوں میں اٹھا کر طیارے میں رکھنے والی خاتون کو ایک معمولی سے ماسک لگانا پر اتنی پریشانی کیوں تھی اور وہ منع کرنے کے باوجود مسلسل موبائل فون پر باتیں کر کے دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -