اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اٹارنی جنرل اور فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ الیکشن میں رقم ادائیگیوں سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل کو نوٹس ‏جاری کرتے ہوئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دیے گئے اٹارنی جنرل کےبیان کانوٹس لے ‏لیا، الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل کوطلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن ‏کیلئےادائیگیوں سےمتعلق شواہدطلب کریگا۔

اٹارنی جنرل نے آج سینیٹ الیکشن کیلئے نوٹوں سے بھرے بیگوں کا ذکر کیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو نوٹس ‏جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

نوٹس این اے75 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیاگیا۔ فردوس ‏عاشق نےآج پی ٹی آئی امیدوار علی اسجدملہی کیساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فردوس عاشق اعوان کو کل طلب کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں