تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

رانا ثنااللہ کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری کیا گیا۔

جاری نوٹس میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ لیگی امیدوار عابد شیر علی کے لئے گھر گھر انتخابی مہم چلارہے تھے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق عوامی عہدیداران سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت انتخابی مہم میں شرکت نہیں کرسکتے۔

وزیرداخلہ کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ سات ستمبر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میں پیش ہوں اور وضاحت بیان کریں۔

واضح رہے کہ این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہونے جارہا ہے، پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے عابد شیر علی امیدوار ہیں جبکہ ان کے مد مقابل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کیلیے بڑی مشکل کھڑی کر دی

مقدمہ شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ،کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق رانا ثنااللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنےبیان میں عدالت اور ججز کے گھیراؤ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت کمشنر لاہور کوبھی دھمکیاں دی تھیں، رانا ثنااللہ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

Comments

- Advertisement -