جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایل پی جی کی زائد قیمتوں پر فروخت کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اوگرا نے ایل پی جی متعین کردہ قیمت سے زائد فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے ۔

ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیق کریں۔ متعین کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا ئے گی۔ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیموں نے حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اوگراانفورسمنٹ ٹیموں نے ایل پی جی کی قیمتوں کو چیک کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کا معائنہ بھی کیا ہے تمام ایل پی جی پلانٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں کو واضح جگہ نمایاں کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں