سندھ حکومت کی جانب ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے تبادلہ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت نے ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کا تبادلہ کر ڈالا۔ الیکشن کمیشن نے تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ کر تبادلوں کو واپس لینے کا کہا ہے۔
مراسلہ کے مطابق سندھ حکومت نے 20 ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کے تبادلے کیے ہیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز کا عمل جاری ہے اس میں ریٹرننگ افسر ا ور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان تبادلہ کو فوری واپس لیا جائے ۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل نہیں ہوجاتا ان کے تبادلے نہیں کیے جاسکتے ہیں سندھ حکومت تبادلوں کے نوٹی فکیشن کو واپس لے کر تبادلوں کو روکے۔