جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

وکیل آفتاب باجوہ کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس راحیل کامران شیخ نے الیکشن کمیشن سے ستمبر کے پہلے ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہا کہ اگر نگران حکومت کو کام کرنے سے روکا تو مشکلات ہوں گی، کسی نے تو معاملات چلانے کیلیے حکومت کرنی ہے، عدالت ایسے معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتی ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے کہا کہ اس طرح کے کیس کا فیصلہ جسٹس شاہد کریم کر چکے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وہاں کیس بھیج دیتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں