راولپنڈی:متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک بار پھر لال حویلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھائی کو 4مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر لال حویلی کو نوٹسز جاری کردئیے گئے اور شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو وقف املاک بورڈلاہور میں 4مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی ایڈمسٹریٹر وقف املاک نےلال حویلی کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ کا کیس چیئرمین کو بھیجا ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سیل کردئیے تھے ، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے متروکہ وقف املاک کو 15دن میں تنازع حل کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک پنڈی نے شیخ رشید کی اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بعد ازاں وقف املاک لپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے ریفرنس چئیرمین بورڈ کو بھجوا دیا، چئیرمین وقف املاک بورڑ لاہور نے پیش ہونے کے دو نوٹسز جاری کئے۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے شیخ صدیق نے متروکہ وقف املاک بورڈکےنوٹسزکوعدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
شیخ صدیق نے لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی ، جس میں کہا ہے کہ لال حویلی کے نام ایک بارپھر نوٹسز جاری کرنا سیاسی انتقامی کارروائی ہے، متروکہ وقف املاک میں ہماری اپیل پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
درخواست میں کہنا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے ہماری اپیل پر فیصلے سے پہلے ہی نیا کیس چیئرمین کوبناکربھیجا، لال حویلی کی تمام دستاویزات متروکہ وقف املاک کو دے دی گئی ہیں۔