جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈاؤن سے متعلق محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری اعلامیے کے مطابق اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک، سینما ہال بند رہیں گے تاہم کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 5 بجے تک، پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے جبکہ گروسری کریانہ اسٹور صبح 9 بجے سے شامل 7 بجے تک ہفتہ بھر کھلے رہے گے۔

- Advertisement -

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ اس دوران بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی اور تمام چرچ اتوار کو صبح 7سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا، 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے گزشتہ دو ماہ کے زائد عرصے لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے 76 ہزار 398 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 1621 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں