اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی، ملازمین کو اعزازیہ دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جائے گا، مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہر ڈیلی ویجر کو9 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا لیکن اعزازیہ کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری قرار دی ہے۔