اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ میں 5ججز کےتقرر کی سفارش کی تھی، پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کے تقرر کی منظوری دی تھی۔
جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی بلوچستان ہائیکورٹ کےججز میں شامل ہیں۔
ججز بلوچستان ہائیکورٹ میں حلف کے دن سے بطور ایڈیشنل ججز فرائض سر انجام دیں گے۔