جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی 2 سال کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی 2 سال کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 2 سال کیلئے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر دو دن سے مشاورت کا عمل جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام پر اتفاق ہوا جس کے بعد ان کی چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آفتاب سلطان منگل کے روز چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 1999 کے سیکشن 6 بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔ وہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں