ایوان صدر نے 21 گریڈ کے پرسنل سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔
اس متعلق ایوانِ صدر نے واضح کیا ہے کہ ایوان صدر میں ڈاکٹرسہیل انجم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جعلی ہے ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔