تازہ ترین

فنڈز کی شدید قلت، ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کو فنڈز کی شدید قلت کے باعث سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی۔ دستاویز کے مطابق اپ گریڈیشن کا مقصد وفاقی ملازمین کو صوبوں کے مساوی مراعات دینا ہے، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو ایک اضافی انکریمنٹ دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

’وفاقی سرکاری ملازمین کو رولز میں ترمیم کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، اپ گریڈیشن کے بعد ملازمین کو دیگر مراعات جاری رکھے کا وعدہ کیا گیا تھا۔‘

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ نئے پے اسکیل پر یکم جنوری 2023 سے عمل درآمد کا وعدہ کیا گیا تھا، اس سال اضافی اخراجات کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -