ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن تیار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے نوٹی فکیشن تیار کرلی گیا جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمیں نے اس پر ستخط بھی کر دیے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے مشاورت مکمل ہے اور کسی بھی وقت نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاید تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار ہو رہا ہے اور 12 بجتے ہی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا، تاریخ تبدیل ہونے کے انتظار کی وجہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے لیے آئینی راستے بند کرنا ہیں، تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں رہے گا کہ اجلاس کیوں نہیں ہوا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جلد پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ حمزہ  شہباز کی 48 گھنٹے میں وطن واپسی کا امکان ہے۔ وہ نجی دورے پر بیرون ملک موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں