جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

معروف ٹینس اسٹار کھلاڑی برتن دھونے پر مجبور؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹینس کے میدان میں حکمرانی کرنے والے نوواک جوکووچ گھر کے کام کاج کرنے میں بھی ماسٹر نکلے، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی کچن میں برتن دھونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ویڈیو کو ان کی اہلیہ جیلینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

ویڈیو میں ٹینس اسٹار کو کچن میں کھڑے برتن دھوتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنی اہلیہ سے مقامی زبان میں گفتگو بھی کررہے ہیں جب کہ جیلینا اس دوران ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں نوواک کی اہلیہ کے پوچھنے پر ٹینس اسٹار نے بتایا کہ کچن میں یہ ان کی تیسری شفٹ ہے، نوواک جوکووچ کو معلوم نہیں تھا کہ اُن کی اہلیہ یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہی ہیں۔

https://twitter.com/jelenadjokovic/status/1435261284828680199?s=20

نوواک اپنی اہلیہ سے پوچھتے ہیں تم کیا کر رہی ہو؟ اس پر اہلیہ جواب دیتی ہیں میں ایک اچھی بیوی کی طرح ویڈیو بنا رہی ہوں۔

ٹینس اسٹار کے گھر کے کام میں ہاتھ بٹانے کی ویڈیو اور میاں بیوی کے درمیان خوشگوار موڈ میں گفتگو کی ویڈی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، مداحوں نے نوواک کو کچن میں کام کرتا دیکھ کر خوشگوار حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ویڈیو میں ٹینس اسٹار کی اہلیہ نے اپنے خاوند کو ‘موسٹ ویلیو ایبل پلیئر’ کے خطاب سے بھی نوازا،نوواک جوکووچ کی اس ویڈیو کو ایک ٹوئٹر صارف نے انگریزی زبان میں ترجمے کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں