نیویارک: یو ایس اوپن مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نےسخت مقابلے کے بعدعالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو شکست دیدی۔
دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والےسربئین کھلاڑی نواک جو کووچ نے راجر فیڈر کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔
انہوں نے مقابلہ میں چھ چار، پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔سال کا تیسرا گرینڈسلیم جیتنے والےنواک جو کووچ نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔
جبکہ فرنچ اوپن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نواک جوکووچ نےیو ایس اوپن میں فتح حاصل کرنے کیساتھ کیریئرکا دسواں بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔