اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

جوکووچ قید میں ہیں؟ قانونی جنگ شرع

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نےآسٹریلیا سے ملک بدری کےمعاملے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔

جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹائٹل کا دفاع کرسکیں گےیا نہیں؟ اس حوالے سے کیس کی سماعت پیر کو ہو گی جب ‏تک ٹینس اسٹار کو آئیسولیشن میں ہی رہنا ہو گا۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جوکووچ کو قید میں نہیں رکھا گیا وہ آزاد ہیں اور جب چاہیں جا سکتے ‏ہیں۔

- Advertisement -

جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ایئرپورٹ حکام نےاُنہیں ویکسین سےاستثنیٰ ‏اور غلط ویزےکی بنیادپر داخلے سےروک دیا تھا۔

حکام نےجوکووچ کا ویزہ منسوخ کر کے اُنہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ معاملےپر آسٹریلوی وزیراعظم نے ‏کہا تھا کہ قانون سب کیلئےایک ہے۔

ٹینس کے معروف کھلاڑی کا آسٹریلیا میں داخلہ ممنوع قرار

سربیئن صدر نے جوکووچ سےناروا سلوک کی مذمت کی اور ٹائٹل کےدفاع سے روکنےکی سازش قرار دیا ہے۔ اب ‏مزید غیر یقینی صورتحال ٹورنامنٹ کے شیڈول کو گھیرے ہوئے ہے۔

جوکووچ نے 9 بار یہ اعزاز جیتا ہے اور 10ویں جیت سے وہ 21 گرینڈ سلیم کے ساتھ مردوں کے سب سے کامیاب ‏کھلاڑی بن جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں