ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نوواک جوکووچ نے قانونی جنگ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف ویزا منسوخی کا کیس جیت لیا۔

آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد جوکووچ آسٹریلیا میں داخل ہوسکتے ہیں۔ جوکووچ گزشتہ ہفتے سال کے پہلے گرینڈ سلم ‏ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور ‏غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روکتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے ‏‏کہا تھا کہ قانون سب کیلئےایک ہے۔

جوکووچ قید میں ہیں؟ قانونی جنگ شرع

حکومتی فیصلے کے خلاف جوکووچ نے عدالت سے رابطہ کیا اور انہیں ریلیف مل گیا۔ آسٹریلین اوپن کا آغاز سترہ ‏جنوری سےمیلبرون میں ہوگا۔

سربیئن صدر نے جوکووچ سےناروا سلوک کی مذمت کی اور ٹائٹل کےدفاع سے روکنےکی سازش قرار دیا ہے۔ اب ‏‏مزید غیر یقینی صورتحال ٹورنامنٹ کے شیڈول کو گھیرے ہوئے ہے۔

جوکووچ نے 9 بار یہ اعزاز جیتا ہے اور 10ویں جیت سے وہ 21 گرینڈ سلیم کے ساتھ مردوں کے سب سے کامیاب ‏‏کھلاڑی بن جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں