اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا 26 نومبر کا احتجاج ، 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کے تیرہ مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 150 کی درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی چھبیس نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر درج تیرہ مقدمات میں ڈھائی سوملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

- Advertisement -

عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

تھانہ بنی گالا کے مقدمے میں 18 ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر ایک ہزار تینتیس میں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج جبکہ مقدمہ نمبر ایک ہزاربتیس میں 43 کی ضمانتیں منظور اور ایک کی درخواست خارج ہوئی۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے17 ملزمان کی ضمانتیں منظور ایک کی درخواست خارج کی گئی۔

تھانہ آبپارہ کےمقدمہ نمبر 123 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور 25 کی خارج کی گئیں،

اس کے علاوہ تھانہ آئی بائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور اور 2 کی خارج کردی گئیں۔

عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے دو مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج اور 10 کو ضمانت مل گئی جبکہ تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے30 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں