تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن : مزید دو روسی شہری زہریلے کیمیکل کا شکار

لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مزید دو روسی شہریوں پر زہریلے کیمیکل سے حملہ کیا گیا ہے، متاثر افراد اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے سالسبری میں واقع اطالوی ریستوران میں دو روسی شہری بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پریزو نامی اطالوی ریستوران سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 40 سالہ مرد اور 30 سالہ خاتون کا تعلق بھی روس سے ہے اس لیے حکام کی جانب سے حملے میں اعصاب شکن کیمیکل نوویچوک استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زہریلے کیمیکل سے متاثرہ افراد کو گذشتہ شام نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد دونوں روسی شہریوں کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھاکہ گذشتہ روز جس جگہ (پیزارو) دو روسی شہریوں کو کیمیکل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے 300 میٹر کی دوری پر سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی کو بھی زہریلے کیمکل کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوے کہ ریستوران کو سیل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والے حملے میں اعصاب شکن کیمیکل نوویچوک کا استعمال نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی کو یویلیا اسکریپال کو سالسبری میں ہی اعصاب شکن کیمیکل سے نشانہ بنایا گیا تھا جو کئی روز اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج تھے۔

رواں برس جون میں ایمزبری کے دو رہائیشوں پر نوویچوک کیمیکل سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد حملے میں نشانہ بننے والی 44 ڈان اسٹریس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔

برطانوی حکومت نے دو روسی شہریوں ایلیگزینڈر پیٹروو اور رسلن بوشیرو پر نوویچوک حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -