تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی: غیر ملکی سیاحوں کے لیے زبردست اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کے پارک کی انتظامیہ نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے زبردست اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقام زبیل پارک کی انتظامیہ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ اب سیاحوں کی پارک میں بالکل مفت انٹری ہوگی۔

قبل ازیں پارک میں داخل ہونے کی فیس پانچ درہم مقرر کی گئی تھی جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو داخلہ فیس سے استشنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دبئی فریم کرائے گا رنگ و روشنی سے سجے پورے شہر کا خوبصورت فضائی نظارہ

انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار، پیر، منگل اور بدھ کو صبح 8 سے رات دس بجے اور جمعرات جمعہ ہفتہ صبح 8 سے رات گیارہ بجے تک پارک میں بالکل مفت داخلہ ہوگا۔

دبئی فریم کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیاحوں کے مفت داخلے کا اعلان کیا جس پر فوری اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کا فروغ، سعودی حکومت نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ زبیل پارک کو خلیجی ممالک میں پہلا ٹیکنالوجی اور سب سے بڑے پارک ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اس کا رقبہ 45 فٹبال اسٹیڈیم سے بھی بڑا ہے۔

پارک کے اندر مختلف کھیلوں کے کورٹس اور ریسٹورنٹ موجود ہیں جبکہ بچوں کی تفریح کے لیے جھولے وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں۔

گزشتہ برس انتظامیہ نے اس پارک میں دنیا کا سب سے بڑا فریم نصب کیا تھا جس پر بیٹھ کر صرف پچاس درہم میں پورے دبئی کا نظارہ کیا جاسکتا ہے جبکہ بچوں کی فیس صرف 20 درہم مقرر کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے پارک میں کچھ ایسے حصے مقرر کیے گئے جہاں فیملیز اور خواتین کے علاوہ دوسرا کوئی شخص داخل نہیں ہوسکتا۔

Comments

- Advertisement -