بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

اب گوشت قسطوں پر بھی حاصل کریں! طریقہ جانیں

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انسانی صحت کے لیے ضروری یہ خوراک اب وہ قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

انسانی صحت کے لیے گوشت کا خوراک میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ پروٹین فراہم کرتا اور جسم کو چست وتوانا رکھتا ہے۔ انسانوں کی بڑھتی مصروفیت کے ساتھ خریداری کے بدلتے رجحانات نے براہ راست خریداری کی جگہ آن لائن خریداری کو مقبول کر دیا ہے اور اکثر لوگ اب صرف استعمال نہیں بلکہ کھانے پینے کی اشیا بشمول گوشت بھی آن لائن ہی آرڈر دے کر منگواتے ہیں۔

مہنگائی کے اس دور میں جب دیگر اشیائے خور ونوش کے ساتھ گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس لیے اب آن لائن گوشت فروخت کرنے والے کمپنی نے قسطوں پر کھانے کا گوشت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

- Advertisement -

تاہم یہ منصوبہ پاکستان نہیں بلکہ سعودی عرب میں شروع کیا گیا ہے اور آن لائن گوشت فروخت کرنے والی کمپنی نے جدہ کے بعد ریاض میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مذکورہ کمپنی جو پہلے ڈیلیوری آن کیش پر کام کرتی تھی اب اس نے قسطوں پر بھی یہ سہولت فراہم کی ہے۔ صارفین گوشت خرید کر ’تابی‘ ایپ کے ذریعے چار قسطوں میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔

مویشوں میں سواکنی کی قیمت 350 ریال سے شروع ہوتی ہے جبکہ ’حری‘ بھیڑ 412 ریال میں دستیاب ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ سالم الوذینانی کا کہنا ہے کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے جاندار اور صحت مند مویشیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے صاف ستھرے مذبح میں مطلوبہ مویشوں کو ذبح کرنے کے بعد صارفین کی طلب کے مطابق بوٹیاں بنائی جاتی ہیں جنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے تحت پیک کرنے کے بعد فراہم کیا جاتا ہے۔

کمپنی کی پالیسی ہے کہ صارف کی جانب سے جائز شکایت موصول ہونے پر ارسال کیے گئے گوشت کو تبدیل بھی کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں