پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

اب ماہانہ کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا فکسڈ چارج لگے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی بلوں میں ماہانہ بھاری فکسڈ چارجز عائد ہونے کے بعد صارفین کو کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنے روپے ادا کرنا پڑیں گے؟

تفصیلات کے مطابق عوام کوبجلی مل نہیں رہی،،لیکن عوام پر باربار بجلی گرائی جارہی ہے، وفاقی کابینہ نے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی۔

جس میں گھریلو صارفین کے بجلی بلوں میں ماہانہ ایک ہزار روپے تک چارجز عائد کر دیئے گئے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے کردیئے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دیدی

اب ماہانہ کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا فکسڈ چارج لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

نئے چارجز کے تحت 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں پر فکس چارجز عائد نہیں ہوگا، 301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو 200 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 400 روپے فکس چارجز کی مد میں ادا کرنا پڑیں گے۔

اسی طرح 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال پر 600 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک استعمال پر ماہانہ 800 روپے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ماہانہ 1000 روپے فکس چارجز عائد کر دیئے گئے۔

ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں