اشتہار

اب ٹک ٹاک سے آن لائن شاپنگ بھی ہوسکے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاک نے باقاعدہ طور پر صارفین کے لیے آن لائن شاپنگ کی سہولت متعارف کروادی، اب امریکا میں لوگ اس ایپ کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرسکیں گے۔

مہینوں ٹیسٹنگ کرنے کے بعد ٹک ٹاک نے امریکا میں باقاعدہ ای کامرس کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے منگل کو کیا گیا ہے۔ ایپ کے چائنیز اونر بائٹ ڈانس سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

ٹک ٹاک اپنی مرکزی ایپ پر فیچرز کی ایک سیریز کے ذریعے آن لائن شاپنگ کی سہولت لارہا ہے جب کہ حکام کو امید ہے کہ ایشیائی پلیٹ فارم سے لانچ کیے جانے والے شین اور پی ڈی ڈی ہولڈنگز کی طرح یہ بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

- Advertisement -

امریکا میں ٹک ٹاک کے 150 ملین سے زیادہ صارفین اب اپنی فیڈ پر چیزوں کی خریداری کے لنکس کے ساتھ ویڈیوز اور لائیو اسٹریمز دیکھ سکیں گے۔

نئے فیچر میں ایک شاپ ٹیب کو شامل کیا گیا ہے، جہاں کاروبار کرنے والے حضرات ٹک ٹاک کے ذریعے لاجسٹک اور ادائیگیوں کے حل کے ساتھ اپنی مصنوعات پیش کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حکام کا کہنا تھا کہ اپنی شاپنگ سروس کو مختلف تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز جیسے شاپی فائی، سیلز فورس اور زینڈسک کے ساتھ بھی مربوط کررہے ہیں۔

پچھلے سال نومبر سے ہی ٹک ٹاک آن لائن مارکیٹ امریکا میں کام کر رہی تھی، جو کہ تھائی لینڈ، ویتنام، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں