جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اب ایپ چہرہ دیکھ کر درد کی شدت بتائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیمنشیا اور دیگر مریضوں کےلیے بھی عام افراد کی طرح درد اور تکلیف کا اظہار کرنا اب آسان ہوا، آسٹریلوی کمپنی نے منفرد ایپ تیار کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی پین چیک نے ایسی منفرد ایپ تیار کی ہے جس مصنوعی ذہانت اور چہرے کے خدوخال کو دیکھتے ہوئے درد کی شدت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔

یہ ایپ اب تک پوری دنیا میں 66 ہزار افراد میں تکلیف کے 1 لاکھ 80 ہزار جائزے جمع کرچکی ہے۔

یہ ایپ کر شخص کے درد کو جانچ سکتی ہے خصوصاً ڈیمنشیا کے مریضوں کا، جو بولنے سے قاصر ہوتے ہیں اور اپنا درد کسی کو نہیں بتاسکتے۔

اس ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے، کوئی بھی دیکھ بھال کرنے والا اسمارٹ فون سے مریض کے چہرے کی مختصر ویڈیو بناتا ہے اور مریض کی حرکات، رویے اور گفتگو کے بارے میں بتاتا ہے، اس دوران ایپ چہرے کے پٹھوں میں کھنچاؤ اور دیگر شواہد کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔

اس ایپ کی تیاری کےلیے آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی نے 2012 میں کام شروع کیا تھا جسے اب ایک طبی آلے کا درجہ مل گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں