بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا سائٹ کے بعد اب X ٹی وی بھی آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سی ای او ایلون مسک نے اب ایکس ٹی وی بھی متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنی معروف سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے بعد اب ایکس ٹی وی بھی متعارف کرا دیا ہے اور حال ہی میں ایکس ٹی وی کے بیٹا ورژن کو سوشل میڈیا پر پبلک کر دیا ہے۔

اب اس نئے فیچر کے ساتھ ایکس کے صارفین کسی اور ایپ پر جائے بغیر اسی ایپ کے اندر ہی فلمیں، ڈرامے، ڈاکومینٹریز سمیت لائیو نشریات دیکھ سکیں گے۔

- Advertisement -

ایکس ٹی وی کا بیٹا ورژن Android ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا۔ یہ ایل جی، ایمازون فائر ٹی وی اور گوگل ٹی وی پر بھی دستیاب ہو گا۔

ایکس کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام ایکس کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے خواب کی جانب سے ایک اور قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں