منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نوشہرہ، 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں بچوں سے زیادتی کےو اقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ننھی عوض نور کے قتل و زیادتی کے بعد مزید 2 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

نوشہرہ کے علاقے کلاں میں 10 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر نوشہرہ کے علاقے پبی چوکی ممریز میں 9 سالہ بچے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے، ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے چاروں ملزمان کم عمر ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق تمام واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ نوشہرہ ہی میں چار روز قبل کاکا صاحب کے علاقے میں بچی عوض نور کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ، 7 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، مرکزی ملزم ابدار نے جرم کا اعتراف کیا ہے، ملزم بچی کے والد کا ملازم تھا، مدرسے جاتے ہوئے بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ سال نومبر میں گوجرانوالہ کی 8 سالہ مریم کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش تین روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

بچی کی لاش برآمد ہونے سے قبل پولیس نے شک کی بنیاد پر ہمسائے عبد الغنی کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کمسن مریم کی لاش برآمد کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں