جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

نوشہرہ میں تین معصوم بچوں کی قاتل سگی دادی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ میں تین معصوم بچوں کی قتل کا معمہ حل ہوگیا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگی دادی نکلی۔

نوشہرہ تھانہ اضاخیل کے علاقے اضاخیل بالا میں 3 معصوم بچوں کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے، جب کہ اس اندوہناک واقعے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کی قاتلہ ان کی سگی دادی ہے۔

واقعے میں ساس، بہو کے درمیان گھریلو تنازعات کی طویل چپقلش سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ملزمہ شاہین بی بی کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تینوں بچوں کے قتل سے متعلق اسپتال سے میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی جس میں تینوں بچوں کو دودھ میں زہر ملانے کی تصدیق کی گئی۔

مورخہ 19 مئی 2025 کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں بخت شیر ولد محمد شیر نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ اس کے تین بچے، حریم، مریم اور یامان، زہریلی شے کے باعث جاں بحق ہو گئے، جب کہ ان کی والدہ ماریہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے دفعہ 174 کے تحت تحقیقات کے دوران مدعی بخت شیر اور اس کی اہلیہ ماریہ نے ایڈیشنل سیشن جج عثمان کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بچوں کی دادی، یعنی مدعی کی والدہ شاہین بیوہ محمد شیر نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر ان کی بیوی اور بچوں کو زہریلی شے دی جس سے تینوں بچے موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شاہین بی بی کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مقدمہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں